ملکی معاملات میں غیر ملکی مداخلت برداشت نہیں کریں گے،طاہررشید

ملکی معاملات میں غیر ملکی مداخلت برداشت نہیں کریں گے،طاہررشید

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و امیدوار برائے قومی اسمبلی  حلقہ 136  طاہر رشید چودھری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے عوام کی نمائندہ حکومت تو گرا دی مگر عوام کا شعور اجاگر کر دیا ہے کہ ملکی معاملات میں غیر ملکی مداخلت مزید برداشت نہیں کی جائے گی جس کا ثبوت عوام کے جمِ غفیر نے عمران خان کی حمایت میں باہر نکل کر کیا اور عوام اب حقیقی آزادی کے لیے ہر طرح کی جدوجہد کرنے کے لیے تیار ہیں۔ عوام ہی طاقت کا اصل سرچشمہ ہیں اور عوام کا یہ شعور ایک انقلاب کا پیش خیمہ ہے۔

 اور یہ انقلاب ہمیں اس پاکستان کی طرف لیکر جائے گا جس کا خواب قائداعظم اور اقبال نے دیکھا تھا اور جس پاکستان کے لیے ہمارے اجداد نے جدوجہد کی تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -