ڈاکوؤں کا فیکٹری پر دھاوا،لاکرز سے 20لاکھ لیکر فرار

ڈاکوؤں کا فیکٹری پر دھاوا،لاکرز سے 20لاکھ لیکر فرار

  

بورے والا(تحصیل رپورٹر)تھانہ فتح شاہ کی حدود میں پانچ مسلح ڈاکو کاٹن فیکٹریوں کے سیکورٹی گارڈز اور ملازموں کو باندھ کر لاکرز سے 20 لاکھ سے زائد نقدی اور لاکھوں روپے کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔ڈاکو جاتے ہوئے فیکٹریوں کے خفیہ کیمروں کی ڈی وی آر اور سیکورٹی گارڈ  سے اسلحہ بھی چھین کر لے گئے تفصیلات کے مطابق اڈا کچی پکی کے قریب (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

واقع مسلم لیگ(ن)کے راہنماچوہدری ندیم عباس کی فارمر کاٹن فیکٹری اور اس سے ملحقہ نیو چیمہ کاٹن فیکٹری میں پانچ مسلح ڈاکووں نے داخل ہوکر سیکورٹی گارڈز سے اسلحہ چھین کر رسیوں سے باندھ دیااور وہاں نصب خفیہ کیمرے بند کرکے ڈی وی آر اتارنے کے بعد کٹروں کی مدد سے سیف الماریوں اور لاکرز  کو توڑ کر مجموعی طور پر 20 لاکھ سے زائد نقدی جبکہ چیمہ کاٹن فیکٹری کے لاکر میں پڑے 10 تولہ طلائی زیورات بھی لوٹ لئے ڈاکو جاتے ہوئے سیکورٹی گارڈز کا اسلحہ اور کیمروں کے ڈی وی آر بھی اٹھا کرفرار ہوگئے اطلاع ملنے پر تھانہ فتح شاہ پولیس نے کاروائی شروع کردی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -