پروفیسر علی رضا گریزی بہترین سرجن،مثالی منتظم تھے،خالد مسعود گوندل

پروفیسر علی رضا گریزی بہترین سرجن،مثالی منتظم تھے،خالد مسعود گوندل

  

لاہور(پ ر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام مرحوم پروفیسرڈاکٹر سید علی رضا گردیزی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس،مہمان خصوصی سابقہ پرنسپل کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج پروفیسر خواجہ صادق حسین تھے۔اس موقع پر سابقہ پرنسپل کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج پروفیسر محمود علی ملک، سابقہ وائس چانسلرز پروفیسر قاضی محمد سعید،پروفیسر عامر زمان خان  پرنسپل سمز پروفیسر فاروق افضل، پروفیسر فرید ظفر پروفیسر یعقوب قاضی پروفیسر محمد امجد، پروفیسر جاوید گردیزی، پروفیسر بلال محی الدین، پروفیسر عمران اکرم صحاف، پروفیسر طیبہ وسیم نے شرکت کی۔اس موقع  پر وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل کا کہنا تھا کہ پروفیسر ایس اے آر گردیزی مرحوم ایک بہترین سرجن، مثالی منتظم، شفیق باپ اور بہترین انسان کی اوصاف حمیدہ کی حامل عظیم شخصیت تھے۔آپ  سرجری میں بے مثال، انتہائی پیچیدہ آپریشن ایسی خوبصورتی اور مہارت کے ساتھ کرتے کہ اسسٹ کرنے والازندگی بھر یاد رکھتا۔۔ پروفیسر خواجہ صادق حسین کا کہنا تھا کہ پروفیسر گردیزی نہ صرف ایک عظیم سرجن  بلکہ ایک سپریم لیڈر بھی تھے ان کا خلا شعبہ طب میں کبھی پر نہیں  ہوگا۔ وائس چانسلر فاطمہ جناح  پروفیسر عامر زمان خان کا کہنا تھا کہ پروفیسر ایس اے آر گردیزی ایک نوبل سرجن اور مریضوں کے لئے مسیحا تھے۔پروفیسر جاوید رضا گردیزی کا کہنا تھا کہ آج کے تعزیتی ریفرنس کے انعقاد پر میں وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل کا مشکور ہوں مجھے فخر ہے کہ میں پروفیسر ایس اے آر گردیزی مرحوم کا بیٹا ہوں۔ سابقہ ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا نے پروفیسر ایس اے آر گردیزی کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کروائی۔ پروفیسر یعقوب قاضی، پروفیسر فرید ظفر نے بھی اظہار خیال کیا 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -