بوگس دستاویزات،تحصیلدار،پٹواری کی ضمانت خارج

بوگس دستاویزات،تحصیلدار،پٹواری کی ضمانت خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خصوصی رپورٹر)احتساب عدالت ملتان نے کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی کے بوگس دستاویزات تیار کرکے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام منتقل کرنے کے ریفرنس میں ملوث تحصیلدار ملک سجاد حسین کی ضمانت عدم پیروی اور ملزم پٹواری قسور عباس کی ضمانت وکلا دلائل (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
کے بعد خارج جبکہ ملزم پٹواری اشفاق احمد کی ضمانت کنفرم کردی گئی ہے، اس موقع پر ملزم ملک سجاد حسین کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی، مذکورہ ملزم کی بریت کی درخواست پر سماعت ممکنہ فیصلے کے لیے 24 مئی تک ملتوی جبکہ دو ملزمان محمد علی شان اور محمد عثمان کی ریمول آف کاشن کی درخواستوں پر تفتیشی افسر سے استفسار اور جوابات کے بعد 13 مئی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں قومی احتساب بیورو کے مطابق تحصیلدار ملک سجاد حسین، پٹواریوں قسور عباس اور اشفاق احمد کے خلاف ریفرنس نمبر 11 ایم /21 تیار کیا گیا، ملزمان نے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی کو نجی ہاسنگ سوسائٹی کے نام منتقل کیا اور قومی خزانے کو بری طرح سے نقصان پہنچایا تھا۔