گورنمنٹ کالج میں مولانا رومی اور حضرت سلطان باہو کے موضوع پر صوفیانہ نائٹ

گورنمنٹ کالج میں مولانا رومی اور حضرت سلطان باہو کے موضوع پر صوفیانہ نائٹ

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مولانا رومی اور حضرت سلطان باہو کے موضوع پر چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی روزگورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں صوفیانہ میوزیکل ایوننگ کا انعقاد۔ایرانی قونصل جنرل آغا محمد رضا ناظری، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹراصغر زیدی، صاحبزادہ سلطان احمد علی، صاحبزادہ سید اسرار الحسن اور دیگر نامور سکالرز نے شرکت کی۔صوفی گلوکار راجہ حامد علی اور جی سی یو نذیر احمد میوزک سوسائٹی کے ہونہار طلباء  نے حاضرین کو صوفی کلام سے مسحور کردیا۔ کانفرنس کا انعقاد پنجاب یونیورسٹی، جی سی یونیورسٹی لاہور اور ایک غیر سرکاری تنظیم مسلم انسٹیٹیوٹ نے مشترکہ طور پر کیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا کہ جی سی یو نامور صوفیاء  کے پیغامات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اسی وجہ سے شیخ ابوالحسن الشاذلی ریسرچ سینٹر برائے تصوف، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی قائم کر رہے ہیں۔مسلم انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین صاحبزادہ سلطان احمد علی نے صوفیائے کرام کی ادبی تخلیقات کو مختلف زبانوں میں ترجمہ کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے جی سی یو میوزک سوسائٹی کے طلباء  کی پرفارمنس کو بھی سراہا۔ پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے بھی اس موقع پرخطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -