صحرائے مدینہ میں لڑائی،پولیس اہلکارنشتر میں جاں بحق

صحرائے مدینہ میں لڑائی،پولیس اہلکارنشتر میں جاں بحق

  

ملتان(وقائع نگار)تھانہ مظفر آباد کے علاقے صحرائے مدینہ کے قریب چند روز قبل لڑائی جھگڑے کے واقعہ میں زخمی ہونے والا پولیس کانسٹیبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، پولیس نے لاش سرد خانے منتقل کر دی ہے۔پولیس کے مطابق 4 مئی کو مظفر (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

آباد کے علاقے میں دو گروپوں کا آپس میں جھگڑا ہوا، جس میں ڈرائیور کانسٹیبل محمد اکرم سمیت 6 افراد زخمی ہوئے تھے، کانسٹیبل محمد اکرم نشتر ہسپتال کے وارڈ نمبر 24 میں زیر علاج تھا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا، اطلاع پر پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سرد خانے منتقل کر کے کاروائی شروع کر دی ہے، ڈرائیور کانسٹیبل محمد اکرم تھانہ کینٹ میں تعینات تھا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -