پی ٹی آئی مینڈیٹ  اور سیاست کو چور ٹولے سے آزاد کرائے گی،شاہینہ کھوسہ

پی ٹی آئی مینڈیٹ  اور سیاست کو چور ٹولے سے آزاد کرائے گی،شاہینہ کھوسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(نیوزرپورٹر،نامہ نگار) پا کستا ن تحریک انصاف کی ایم پی اے اور ممبر ساؤتھ پنجا ب ایڈوائزری بورڈ ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ پا کستانی قوم کی اکثریت نے موجودہ رجیم چینج کو مسترد کر دیا ہے کوڈ19کی (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)
مشکلات، عالمی معاشی بحرانوں اور اتحادیوں کی بلیک میلنگ کے طوفانوں میں عمران خان اور پی ٹی آئی بہت خوبی سے ملکی کشتی کو آگے بڑھا رہے رہے تھے تیزی سے بڑھتا ہوا گروتھ ریٹ، مثبت معاشی اشارئیے، تیل اور بجلی کی قیمتوں میں استحکام، مہنگائی پر کنٹرول اس کے گواہ ہیں تعلیم، صحت، روزگار، سماجی خدمت (احساس پروگرام) کے میدان میں انقلابی اقدام اس گواہی پر مہر ہیں ان خیلات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی ورکرزکے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر شاہینہ نے مزید کہا کہ الیکشن سے صرف ایک سال چار ماہ قبل مشکوک انداز میں تمام گذشتہ آزمائے ہوئے باسی اور بدبودار پھولوں کا گلدستہ کیوں بنایا گیا؟ انہیں عوام پر کیوں مسلط کیا گیا؟ سیاسی ہمواری میں بھونچال اور طلاطم کیوں پیدا کیا گیا؟ پاکستانی قوم خاص طور پر نوجوان بے وقوف یا بے شعور نہیں ہیں کہ اس طرح اپنی سبکی ہونے دیں۔ وہ اپنے مینڈیٹ اور سیاست کو آزاد کراکے رہیں گے غیرت اور آزادی کے لیے عوام کا سمندر اپنے عظیم لیڈر عمران خان کی کال پر اسلام آباد جانے کے لیے تیار ہیں، روک سکو تو روک لو ورنہ جلد فری اینڈ فیئر الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دو۔