مہنگائی،اقتدارپرلوٹ مارمافیاقابض،جمشید اقبال چیمہ

مہنگائی،اقتدارپرلوٹ مارمافیاقابض،جمشید اقبال چیمہ

  

ملتان(نیوزرپورٹر)تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ھے کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام اور باالخصوص کسان کو شدید مشکلات کا سامنا ھے۔ مال غنیمت (بقیہ نمبر54صفحہ6پر)

کم اور لوٹنے والے زیادہ ھیں۔مجھے ڈر ھے وزیراعظم لندن فرار ھوجائیں گے۔ جن سے غلطی ہوئی وہ ٹھیک کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما اعجاز جنجوعہ، جواد امین ودیگر بھی موجود تھے جمشید اقبال چیمہ نے مزید کہا کہ پنجاب کے کسانوں کو اس وقت پانی کی کمی کا سامنا ہے: اس وقت ملک میں مخلوط حکومت ہیں: اس وقت 4 فصلوں کی کاشت کا سلسلہ جاری ہے: پانی کی کمی کے باعث فصلوں کی پیدوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے: اس سال 9 لاکھ ٹن گندم کی پیداوار کم ہوئی ہے۔: ملک میں اس وقت امپورٹڈ حکومت ہھے جسکی وجہ سے آٹے کی قیمت میں 10 روپے کلو سے زائد اضافہ کر دیا ہے: مجھے ڈر ہیں کہ یہ جو وزیر اعظم ہیں ایک دن لندن فرار ہوجائیں گا: ہم نے ایک ایک روپیہ جمع کیا تھا لیکن گیارہ جماعتوں کا ٹولہ لوٹنے میں مصروف ہیں: اس وقت مال کم ہیں لیکن لوٹنے کھانے والے زیادہ تھے: اصل بات یہ تھی کہ دورہ روس کے بعد ہماری حکومت نہیں رہی تھی: جن لوگوں سے غلطی ہوئی ہے وہ اپنی غلطی درست کریں: ملک کے اندرونی و بیرونی سرحدوں کی حفاظت کرنا اداروں کی زمہ داری ہے: سیاسیت کرنا سیاست دانوں کی زمہ داری ہے: اگر آپ ایسے لوگوں کو لا رہے ہیں جنہوں نے پاکستان کے خلاف کام کیا تو آپ اپنی زمہ داری پوری نہیں کر رہے ہیں: ملک کی اکانومی اس وقت دن بہ دن گرتی جارہی ہے: تین قسطوں میں 10 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت بڑھا دی ہے: حکومت نے 5 فیصد بجلی کی لوڈ شیڈنگ پلان کی ہے کہ لوگوں کا بل کم آئے: حکومت کی کسانوں کے مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں ہے: پچھلے ایک ماہ میں ڈی اے پی کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے: ڈی اے پی اس وقت 10900 کی فروخت ہورہی ہھے: امپورٹڈ حکومت نے چورن بیچا تھا کہ امریکہ ان کی مدد کرے گا: آئی ایم ایف کہتا ہے کہ آپ غریبوں کو دی گئی سبسیڈی واپس لیں آپ سے پھر بات ہوگی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -