نرسوں کے حقوق کاکل عالمی دن
ملتان(وقائع نگار)نرسوں کے حقوق کا عالمی دن کل 12 مئی(جمعرات)کو منایا جائے گا۔اس دن کے حوالے سے آگہی پیدا کی جائے گی۔اس دن کے منانے کا مقصد عالمی(بقیہ نمبر55صفحہ6پر)
سطح پر نرسوں کے حقوق اور انکی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کی اس مقدس پیشے میں شمولیت کے لئے شعور پیدا کرنا ہے۔دنیا کے بیشتر ممالک میں نرسوں کی تعداد مریضوں کے مقابلے میں کم ہونے سے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے۔ترقی پزیر ممالک نرسوں کی شدید کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔عالمی سطح پر 2 کروڑ 35 لاکھ نرسیں ہیں۔پاکستان میں بھی نرسوں کی تعداد مریضوں کے لحاظ سے کم ہے۔مریضوں کی تعداد میں 12 سو فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔