وقار خان مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یا د رکھا جائے گا:  فضل حکیم خان یوسفزئی 

وقار خان مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یا د رکھا جائے گا:  فضل حکیم خان یوسفزئی 

  

        پشاور (سٹاف رپورٹر) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کی ممبر صوبائی اسمبلی وقار خان مرحوم کے ایصال ثواب اور فاتحہ خوانی اور خاندان سے تعزیت کے لئے مرحوم کے آبائی گاؤں کوزہ سمء شاہ ڈھیرئی آمد، فضل حکیم خان یوسفزئی نے مرحوم کے بھائی اور خاندان سے تعزیت کی اور مرحوم وقار خان کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ دعا کے موقع پر نومنتخب تحصیل کبل کے چیئرمین سعید خان اور فضل مولا بھی موجود تھے۔ فضل حکیم خان یوسفزئی کچھ دیر ان کی رہائش گاہ پر رہے اور غمزدہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا وہ عمرے کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ میں تھے جہاں ان کووقار خان کی اچانک وفات کا علم ہوا تو دل بہت غمگین ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ مرحوم وقار خان نے علاقے کی ترقی اور عوامی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ان کی سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ بعد ازاں چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے مرحوم کی قبر پر بھی حاضری دی۔ یاد رہے کہ 30 اپریل کو ایم پی اے وقار خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے جبکہ اس دوران فضل حکیم خان یوسفزئی عمرہ ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -