لوڈ شیڈنگ،گرمی،میٹرک امتحان میں سٹوڈنٹس کی چیخیں 

لوڈ شیڈنگ،گرمی،میٹرک امتحان میں سٹوڈنٹس کی چیخیں 

  

ملتان(سٹی رپورٹر)میٹرک کے امتحانات کا آغاز، لوڈشیڈنگ نے طلبا وطالبات کی حالت غیر کردی، انتظامات دھرے رہ گئے تفصیل کے مطابق تعلیمی بورڈملتان کے زیر اہتمام میڑک کے سالانہ امتحان2022 کا آغاز ہوگیا پہلے روز 4 مضامین سوکس،لباس و پارچہ بافی،(بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

 بزنس اسٹیڈیز اور عربی کا پیپر لیا گیا۔ملتان میں  دولاکھ 92ہزار سے زائد امیدوار شریک ہیں  جن کیلئے 376امتحانی سنٹربنائے گئے ہیں  اور ان پر ساڑھے تین ہزار عملہ تعینات کیاگیا ہے تمام امتحانی مراکز میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کو امتحانی مراکز میں داخلے کی اجازت نہیں تھی مگر بجلی کی مدخلت نے بچوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگادیا بورڈ حکام نے ٹھنڈے پانی کا اہتمام کیا تھا اور پنکھے تھے مگر بجلی لوڈشیڈنگ نے سارے انتظامات پر پانی پھیر دیا، کئی سنٹروں پر بچوں کی حالت غیر ہوگئی جن کو موقع پر طبی امداد دی گئی، سب سے بری صورتحال سکینڈ شفٹ میں امتحان دینے والوں کی ہوئی جس گرمی کی شدت سے طلبا بے حال ہوگئے، جبکہ نگران عملے کو بھی شدید مشکلات کاسا منا کرنا پڑا  والدین نے اعلیٰ حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کو مستقبل داو پر لگ گیا بجلی کا بند وبست کیا جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -