تخت بھائی‘ پولیس کی کارروائی 2 اشتہاری 2 ملزمان گرفتار

تخت بھائی‘ پولیس کی کارروائی 2 اشتہاری 2 ملزمان گرفتار

  

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) تھانہ شیر گڑھ پولیس کی کامیاب کارروائیاں، 02 مجرمان اشتہاری اور انکے ایک سہولت کار سمیت قبضہ مافیا میں ملوث 02 افراد گرفتار۔ اسلحہ اور گندم کی 20 بوریاں برآمدتفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عرفان اللہ خان کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی خصوصی احکامات پر عمل پیرا تھانہ شیرگڑھ پولیس نے ایس ایچ او نورمحمد خان کی قیادت میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب 02 مجرمان اشتہاری اور انکے ایک سہولت کارسمیت 07 مشتبہ افراد کو گرفتارکیاگیا اسی طرح دوسری کارروائی کے دوران لوگوں کی زمینوں پربہ زور زبردستی قبضہ جماتے ہوئے گندم کی فصل کاٹ کرلے جانے والے قبضہ گروہ کے بھی 02 ساتھیوں کو گرفتارکرلیاگیا۔گرفتارعناصر کے قبضے سے مجموعی طورپر 01 کلاشنکوف، 01 رائفل، 05 پستول اور 59 عدد کارتوس سمیت قبضہ مافیا کے قبضے سے 20 عدد گندم کی بوریاں بھی برآمد کرلئے گئے ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے-

مزید :

پشاورصفحہ آخر -