ہائیکورٹ بار ایبٹ آباد بنچ کے چیئرمین الیکشن بورڈ کا فیصلہ معطل

ہائیکورٹ بار ایبٹ آباد بنچ کے چیئرمین الیکشن بورڈ کا فیصلہ معطل

  

ایبٹ آباد (بیورو رپورٹ)ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد بنچ کے سال 2022/23کے سالانہ انتخاب چیئرمین الیکشن بورڈ کا فیصلہ معطل،حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی چیئرمین ایگزیکٹو کونسل خیبر پختونخوا بار کونسل نے منظور  کر دئیے۔پولنگ 14 مئی کو ہوگی۔امیدواروں نے رابطہ مہم میں تیزی پیدا کر دی۔ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد بنچ صدر کے لئے 4 امیدواروں قاضی محمد اظہر ایڈووکیٹ،سردار امان ایڈووکیٹ،مہدی زمان ایڈووکیٹ،نواز خان سواتی میں مقابلہ ہوگا۔ جنرل سیکرٹری،ایڈیشنل سیکرٹری،لائبریری سیکرٹری،سیکرٹری مالیات کی نشستوں  پر ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔جب کہ وائس پریزیڈنٹ سید حماد شاہ کے مقابلہ میں  کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کئے ہیں۔ایگزیکٹو ممبران میں  خاتون وکلا فائزہ ملک،امبر مقصود،عائشہ تبسم،سید ذوالفقار شاہ،محمد ساجد ایڈووکیٹ شامل ہیں۔سیکرٹری کی نشست پر مصدق خان ایڈووکیٹ،نعمان ملک ایڈووکیٹ میں مقابلہ ہوگا۔ایڈیشنل سیکرٹری کی نشست پر فدا محمد ایڈووکیٹ،معلوف الدین ایڈووکیٹ،لائبریری سیکرٹری کے لئے راحیل یعقوب،سید زوالفقار شاہ میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔قبل ازیں کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران بارکونسل ایکٹ کے تحت چیئرمین الیکشن بورڈ محمد شفیق اعوان نے نامکمل کاغذات پر امیدواروں کے کاغذات مسترد کر دیئے تھے جس کے خلاف خیبر پختونخوا بار کونسل میں اپیل دائر کی گئی۔جس پر چیرمین ایگزیکٹو کونسل محمد الیاس ایڈووکیٹ نے اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے چیرمین الیکشن بورڈ کا فیصلہ معطل کیا۔اور امیدواروں کو انتخاب میں حصہ لینے کی اپیل منظور کی گئی ہے۔دریں اثنا چیئرمین الیکشن بورڈ محمد شفیق احمد اعوان ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پولنگ 14 مئی کو ہوگی۔پولنگ صبح 8 سے 3 بجے تک ہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -