بورڈ امتحانات‘ شانگلہ اساتذہ کی ڈیوٹیاں نہ لگانے کیخلاف توجہ دلاؤ نوٹس

بورڈ امتحانات‘ شانگلہ اساتذہ کی ڈیوٹیاں نہ لگانے کیخلاف توجہ دلاؤ نوٹس

  

پشاور(سٹی رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی نے میٹرک کیسالانہ بورڈ امتحانات میں ضلع شانگلہ کے اساتذہ کی ڈیوٹیاں نہ لگانے کے خلاف صوبائی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا۔ توجہ دلاؤ نوٹس عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی فیصل زیب خان کی جانب سے جمع کرایا گیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ضلع شانگلہ میں 55 کے قریب امتحانی مراکز اور تقریبا پانچ ہزار سے زائد اساتذہ کرام ہیں۔ لیکن آنے والے بورڈ امتحانات میں ڈیوٹی صرف 50 کے قریب اساتذہ کی لگائی گئی ہے جو کہ ناانصافی ہے۔ کیا ضلع شانگلہ کے اساتذہ کرام دوسرے اضلاع کے اساتذہ سے کم تجربہ کار ہیں؟ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم اور سوات بورڈ ناانصافی پر مبنی اس اقدام کی وضاحت کرے۔ بصورت دیگر ضلع شانگلہ کے اساتذہ اس ناانصافی کے خلاف احتجاج پر مجبور ہوں گے، جسکی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم پر عائد ہوگی۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ناانصافی پر مبنی اس طرح کے اقدامات کے خلاف ایکشن لیا جائے  تاکہ آئندہ اسکی حوصلہ شکنی ہو۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -