کھاد کی بلا تعطل فراہمی کیلئے سخت اقدامات کافیصلہ،ٹیمیں الرٹ

کھاد کی بلا تعطل فراہمی کیلئے سخت اقدامات کافیصلہ،ٹیمیں الرٹ

  

ملتان(سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے کھاد کی بلاتعطل فراہمی کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں کھاد ڈیلرز اور کمپنیوں کی ڈیمانڈ و سپلائی چین کی سخت مانیٹرنگ کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی صدارت میں کھاد ڈیلرز کا اجلاس گزشتہ روز(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

 منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ کسانوں کو مطلوبہ کھاد کی سپلائی ہر صورت یقینی بنائیں گے،کھاد کی سمگلنگ روکنے کیلئے ناکہ بندی کا آغاز کردیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ زراعت کو ذخیرہ اندوزوں کی نشاندھی کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -