مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند رہے گی

      مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر)ضروری مرمت کی وجہ سے 132کے وی ایبٹ آبادگرڈ سٹیشن  سے بجلی کی فراہمی  11 اور16مئی صبح 9 بجے سے شام 4بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی نواں شہر, ایس ڈی اے, ٹھنڈیانی, راولکوٹ, دمتور, بگنوتر فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے،اسی طرح 132کے وی مانسہرہ گرڈ سٹیشن  سے بجلی کی فراہمی  11 اور16مئی صبح 9 بجے سے شام 4بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی غازی کوٹ, احسان شہید,سٹی2, قلندر آباد, عطر شیشہ, شاہین شہید فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے،