ڈیرہ‘ چچازاد بھائی کو قتل  کرنیوالا قاتل گرفتار

ڈیرہ‘ چچازاد بھائی کو قتل  کرنیوالا قاتل گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)پہاڑ پور پولیس کی کاروائی،بگوانی شمالی میں چچا زاد بھائی کو سریا کے وار سے قتل کرنے والے ملزم رمضان کو ہمراہ آلہ قتل گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق زیر قیادت ڈی ایس پی پہاڑ پور فضل رحیم ہمراہ ایس ایچ او پہاڑ پور ثمر عباس و انچارچ انویسٹیگیشن اصغر خان نے تھانہ پہاڑ پور کی حدود بگوانی شمالی میں قتل کی واردات میں اہم کامیابی حاصل کرلی۔ پولیس کے مطابق 6مئی2022کورحمت اللہ نامی شخص کو اسکے چچا زاد بھائی محمد رمضان نے گھریلو جھگڑے پر آہنی سریا کے وار سے قتل کر دیا تھا، جسکے بعد ملزم محمد رمضان موقع واردات سے فرار ہوگیا تھا، پہاڑ پور پولیس نے ملزم کا تعاقب کیا اور سخت ریکی کے بعد دو روز میں فرار ملزم کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا اور انکے قبضے سے آہنی سریا بھی برآمد کر لیا گیا۔