ڈیرہ‘ تھانہ نواب شہید پولیس کو مطلوب اشتہاری سہولت کار سمیت 3 ملزمان بھائی گرفتار 

ڈیرہ‘ تھانہ نواب شہید پولیس کو مطلوب اشتہاری سہولت کار سمیت 3 ملزمان بھائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)وانڈہ لوہانی میں تھانہ نواب شہید پولیس نے 7ماہ قبل تھانہ پہاڑ پورپولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، مطلوب اشتہاری ملزم کے سہولت کار تین ملزمان بھائیوں کی ملزم کی گرفتاری میں رکاؤٹ ڈالنے کی کوشش،پولیس پارٹی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں۔ پولیس نے تینوں بھائیوں کیخلاف مقد مہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شہید نواب میں اے ایس آئی یوسف نے سید علی، سردار علی اور محمد علی پسران محمد علی سکنائے وانڈہ لوہانی کیخلاف 506-186-216/34ppcکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ 12اکتوبر2021 تھانہ پہاڑپور میں درج شدہ مقدمہ میں پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم گل نواز ولد ربنواز سکنہ مستی خیل کی موجودگی کی اطلاع پرمذکورہ ملزمان کے گھر پر چھاپہ مارا اور مطلوب اشتہاری ملزم کو حراست میں لے لیا۔ اس دوران مطلوب اشتہاری ملزم کے سہولت کاروں نے ملزم کی گرفتای میں رکاؤٹ ڈالنے کی کوشش کی اور پولیس پارٹی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔