لودھراں میں آپریشن،25کلوچرس برآمد،3ملزم گرفتار

لودھراں میں آپریشن،25کلوچرس برآمد،3ملزم گرفتار

  

لودھراں،دھنوٹ(نمائندہ پاکستان،نمائندہ خصوصی)تھانہ دھنوٹ پولیس نے منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔لاکھوں روپے مالیت کی 25 کلو گرام چرس(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

 برآمدکرکے تین بین الضلاعی سمگلرز گرفتارکرلیے۔ایس پی انوسٹی گیشن خالد جاوید نے ہمراہ ڈی ایس پی کہروڑپکا محمد افضل کے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تھانہ دھنوٹ پولیس نیخفیہ اطلاع پر بستی لائل پور پر ناکہ بندی کے دوران منشیات لے جانے والا سرغنہ ساجد کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ملزم ساجد  یزمان کا رہائشی جبکہ ملزمان حسنین اور غلام غوث بھاولپور کے رہائشی اور منشیات کی سپلائی کا دھندہ کرتے ہیں اور ملزمان زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لیلیا گیا یے۔گرفتار ملزمان منشیات کو پنجاب کے مختلف اضلاع میں فروخت کے لئے لے جا رہے تھیڈی پی او عبدالروف بابر کا اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او ارسلان امجد اور ٹیم کو شاباش، تعریفی سرٹیفیکیٹ اور انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔اس موقع پر ڈی پی او عبدالروف بابر نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل،منشیات فروشی کے خلاف ملکر کریک کی ضرورت ہے منشیات ایک لعنت اور عوام کو اس لعنت سے بچانے کیلئے پولیس فورس چاک و چوبند ہے پولیس معاشرے کو نشے کی دلدل میں دھکیلنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -