گزشتہ ماہ سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی، 47گرفتار مقدمات درج

گزشتہ ماہ سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی، 47گرفتار مقدمات درج

  

        پشاور(کرائم رپورٹر) کپیٹل سٹی پولیس نے گزشتہ ماہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی ہیں جن کے دوران سٹریٹ کرائمز سمیت منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا گیا ہے، کاررائیوں کے دوران سٹریٹ کرائمز اور دیگر جرائم برخلاف مال میں ملوث 42 گینگز کو بے نقاب کرتے ہوئے105 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 72 لاکھ روپے سے زائد رقم، 68 عدد قیمتی موبائل فونز، پانچ عدد گاڑیاں، 31 عدد موٹر سائیکل، 38 تولہ طلائی زیورات اور دیگر متفرق قیمتی اشیاء برآمد کی گئیں ہیں، اسی طرح قمار بازوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 89 ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے داو پر لگی رقم بھی برآمد کی گئی ہے، شہر میں قیام امن اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کی خاطر قبضہ مافیا، راہزنی، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کی از سرنو فہرستیں مرتب کر کے ان کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا ہے جبکہ جیلوں سے رہا ہونے والے افراد سمیت ان کے ساتھ قریبی روابط رکھنے والے افراد کی بھی کڑی نگرانی کا عمل شروع کیا گیا ہے اسی طرح قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث 1705 اشتہاری مجرمان سمیت متعدد سہولت کاروں اور پناہ سمیت مختلف مواقعوں پر مدد فراہم کرنے والے افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کی خاطر بھی گزشتہ ماہ خصوصی کارروائیاں کی گئیں ہیں جن کیدوران 676 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن میں مخصوص گاہک کو منشیات فراہم کرنے والے منشیات فروش اور ڈیلرز سمیت منشیات سمگلرز بھی شامل ہیں جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 81 کلو گرام آئس،10 کلو گرام افیون،27 کلو گرام ہیروئن اور1241 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس سمیت سینکڑوں بوتل شراب بھی برآمد کی گئی ہے، گزشتہ ماہ منشیات کی لت میں مبتلا افراد کو بھی معاشرے کے کارآمد شہری بنانے کا سلسلہ بھی جاری رہا جس کے تحت گزشتہ ماہ ساڑھے تین سو افراد کو منشیات بحالی مراکز میں داخل کرایا گیا ہے  امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کی خاطر نیشنل ایکشن پلان کے تحت پشاور بھر میں 263 سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے گئے ہیں جس کے دوران گھر گھر تلاشی کے دوران تین ہزار سے زائد مشکوک اور مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان سے مختلف زاویوں پر تفتیش کی گئی ہے جن کے دوران حراست میں لئے گئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف 17 سو سے زائد مقدمات درج کئے گئے ہیں جبکہ سرچ آپریشنز اور دیگر کاروائیوں کے دوران غیر قانونی اسلحہ میں ملوث ساڑھے آٹھ سو سے زائد ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 48 کلاشنکوف،15 کالا کوف،80رائفل،6 شارٹ گن،853 عدد پستول اور لاکھوں مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کئے گئے ہیں ایس ایس پی آپریشن ہارون رشید نے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاون کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے ڈویژنل سطح پر مزید موثر کارروائیاں کرنے کی خاطر ڈویژنل ایس پیز کو خصوصی ٹاسک حوالے کیا ہے جس کے تحت دیگر کاروائیوں کے ساتھ ساتھ قبضہ مافیا، ہوائی فائرنگ، منشیات اور اسلحہ نمائش کے خلاف بھی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -