گلشن اقبال فیز ٹوبہاولپور،جعلی ادویات کی فیکٹری قائم ہونیکا انکشاف
بہاولپور(نامہ نگار)تھانہ بغدادالجدید کے علاقے گلشن اقبال فیز ٹو حاصل پورروڈ پرادویات کی فیکٹری بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔جہاں جعلی ادویات کی بغیر حفاظتی اقدامات کے تیاری اور پیکنگ کا کام ہورہا ہے۔ایک اطلاع پر ڈرگ انسپکٹر بہاولپور سٹی محمد عابد نے(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)
اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور راؤ تسلیم کی معیت میں چھاپہ مارا تو فیکٹری میں جعلی ادویات تیار کی جاری تھیں۔فیکٹری مالکان نے ادویات کی تیاری کا کو ئی لائسنس بھی پیش نہ کیا۔رپورٹ کے مطابق فیکٹری میں بنائی جانے والی ادویات انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر تھیں جبکہ فیکٹری میں دیگر کمپنیوں کے لیبل والے کارٹن بھی موجودتھے۔ اس فیکٹری کے خلاف تھانہ بغدادالجدید میں زیر دفعہ 27شیڈول DRAP,(ii),(iii)ایکٹ23/27,2012 ڈرگ ایکٹ 420/468/471/267/274/275,1976ت پ مقدمہ نمبر514/16درج کرایاگیا لیکن اس فیکٹری کے خلاف تاحال بوجوہ کاروائی نہ ہو سکی اور وہاں جعلی ادویات کی تیاری کا دھندا بدستور جاری ہے اور یہ فیکٹری پولی ٹیک فارما کے نام سے اپنا کاروبار جاری رکھے ہو ئے ہے۔شہریوں محمد اشرف خان، خالد سردار اور دیگر نے وزیراعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر حکام سے فوری نوٹس لینے اور انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کامطالبہ کیاہے۔