رحیم یار خان،جمالدین والی سے تین افراد اغوا،پولیس ٹیم تشکیل

رحیم یار خان،جمالدین والی سے تین افراد اغوا،پولیس ٹیم تشکیل

  

رحیم یارخان(بیورورپورٹ،نمائندہ پاکستا ن)تھانہ بھونگ چوکی جمالدین والی کی حدود موضع اقبال نگر سے کچے کے ڈاکو رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مخدوم صدر الدین کے باغ سے تین افراد کو اغوا کرکے(بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

 لے گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او نے باغ سے 3افراد کے اغوا کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے جبکہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔ ڈی پی او رحیم یار خان کیپٹن(ر)محمد علی ضیا نے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دے دی ہے جو تمام ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے موثر حکمت عملی کے تحت ملزمان کو ٹریس کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ان شا اللہ جلد ملزمان کو ٹریس کرکے مغویوں کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -