5روزہ پولیو مہم میں والدین بھر پور حصہ لیں، ڈی سی ابیٹ آباد

5روزہ پولیو مہم میں والدین بھر پور حصہ لیں، ڈی سی ابیٹ آباد

  

            پشاور (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت  نے کہا ہے کہ تمام والدین 5 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے 5 سالہ بچوں کو پولیو اور 6 ماہ تا5 سال تک کے بچوں کو وٹامن اے کے قطرے ضرور پلائیں۔کورونا کے نئے ویرینٹ کے کنٹرول کے لیے کورونا کی ویکسینیشن سینٹرز کو فعال اور ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے۔ان خِیا لا ت کا اظہا ر آج انہو ں نے اپنے دفتر میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیا۔اجلاس میں محکمہ ہیلتھ اور دیگر ضلعی محکمو ں کے افسران نے شرکت کی۔ پو لیومہم کا انعقاد 23 تا 27 مئی 2022  تک منعقد کیا جائے گا جس میں ضلع بھر کے5 سال تک کی عمر کے کل2 لاکھ 33 ہزار بچوں کو پولیو اور6 ماہ تا 5 سال کے بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔ انسداد پولیو مہم کے لیے کل 1273 ٹیمز تشکیل کی جائیں گی۔ خیبر پختونخوامیں حال ہی میں دو کیسز رپورٹ ہونے کی صورت میں مہم کا انعقاد کیا جار ہاہے تا کہ پولیو کے پھیلاو کو کنٹرول کیا جائے۔ ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کی جانب سے انسداد پولیو کے حوالے سے اعداد وشماراور تیاری کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے مہم کی تیاریوں کومکمل کرنے کی ہدایت کی اور اس بات پر زور دیا کہ مہم کے انعقاد کو کامیاب بنانے تمام تر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ پولیو ٹیمز کی فل پروف سکیورٹی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے تمام تر اقدامات کی ہدایت کی۔  انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام محکمہ جات اور ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے ایریا میں ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں تمام شہریوں خصوصا تمام والدین کواپنے5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو اور وٹامن کے قطرے پلانے میں ٹیمز کے ساتھ تعاون یقینی بنانے کی اپیل کی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے محکمہ ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ کو  علمائے کرام سے مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے مساجد میں خطبات کے دوران لوگوں کو آگاہی اور پولیو، وٹامن ڈراپس کی اہمیت کو اجاگر کرنے سمیت محکمہ صحت کو پرنٹ، سوشل اور الیکٹرانک میڈیا کے زریعے لوگوں میں آگاہی کے حوالے سے ہدایت جاری کی۔ ڈسٹرکٹ کنٹرول کے زریعے مہم کی مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ مہم کو زیادہ  سے زیادہ موثر بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے حکومت کی جانب سے این سی او سی کو دوبارہ فعال ہونے کے بعد کورونا ویکسینیشن کو فعال بنانے اور بوسٹر ڈوز کے حوالے سے اور محکمہ صحت اور تمام ضلعی افسران کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے، سٹاف کی ویکسینیشن اور ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف/ ہیومن رائٹس محمد عابد، ایس پی ہیڈ کواٹر عارف خان، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر  ڈاکٹر شہزاد اقبال، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد محمد حسان احسن، ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر سید صہیب شاہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 علی شیر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-3 امین الحسن، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سید آصف  اقبال،  نمائندہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، میل/فیمیل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارون تنولی، ہیلتھ کوآرڈینیٹرز ڈاکٹر شاہد، ڈاکٹر حمزہ، انچارج ڈی پی سی آر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -