محکمہ جنگلات میں مبینہ کرپشن،ریفرنس  میں ملوث ملزمان کیخلاف دو گواہوں کے بیانات قلمبند،سماعت26مئی تک ملتوی

محکمہ جنگلات میں مبینہ کرپشن،ریفرنس  میں ملوث ملزمان کیخلاف دو گواہوں کے ...

  

ملتان(خصوصی رپورٹر)احتساب عدالت ملتان نے محکمہ جنگلات میں مبینہ ملی بھگت کرکے قومی خزانے کو 98 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کے ریفرنس میں ملوث ملزمان کے خلاف دو گواہوں کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے سماعت 26 مئی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔(بقیہ نمبر52صفحہ6پر)

قبل ازیں قومی احتساب بیورو کے مطابق محکمہ جنگلات میں مبینہ ملی بھگت کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان ک گرفتار کیا گیا تھا،  ملزمان پر قومی خزانے کو 980 ملین سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ ملزمان میں ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر جاوید اقبال، رینج افسران توقیر اکمل،مطلوب احمد، بلاک آفیسر محمد رمضان، احمد،غلام نازک، گارڈز میں صدیق اور خالد محمود بھی ملزمان میں شامل ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -