امپورٹڈ حکومت چند دنوں کی مہمان، مخدوم زین قریشی

امپورٹڈ حکومت چند دنوں کی مہمان، مخدوم زین قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوزرپورٹر)تحریک انصاف کے سابق سینئر نائب صدر ملتان حاجی سجاد سیال کی رہائشگاہ پر سابق پارلیمانی سیکرٹری و سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب تحریک انصاف مخدوم زین قریشی،حاجی سجاد سیال نے 20مئی ملتان تحریک انصاف کے جلسے کے سلسلے میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ جلسہ اپورٹیڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)
 ثابت ہوگا کرپشن زدہ اپورٹیڈ حکومت نے حکومت میں آتے ہی سب سے پہلے اپنے نام ای سی ایل سے نکلوائے۔اپورٹیڈ حکومت پر عدلیہ اور نیب میں اربوں روپے کی کرپشن پر کیس درج ہیں 20مئی کے جلسے سے ثابت کردیں گئے کہ ملتان تحریک انصاف کا قلعہ ہے اور پاکستانی عوام نے ایمپورٹیڈ حکومت کو مسترد کردیا ہے عوام اب امریکی غلامی سے نجات کے لیے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ ہیں۔ یہ اپورٹیڈ حکومت ان کیسوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش میں لگی ہے۔اپورٹیڈ حکومت نے امریکی غلامی پر عمل درآمد کرتے ہوئے تحریک انصاف کی حکومت کو رات گئے سازش کے طور پر ہٹایا گیا اور آج عوام امریکی غلامی کے خلاف اور سازشی طور پر تحریک انصاف کی حکومت کو ہٹاے جانے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ویژن کے ساتھ کھڑی ہے۔اس موقع پر سعید بھٹہ،شیخ عمران،میڈم نجمہ اختر،ذوالنورین بھٹہ، ملک نذر ودیگر شریک تھے۔