محکمہ بلڈنگ وہاڑی،ایکسین،ایس ڈی او پر کرپشن الزامات،تحقیقات شروع
ملتان(وقائع نگار)محکمہ بلڈنگ وہاڑی کے ایکسین نثار احمد اور ایس ڈی او محمد موسی سمیت دیگر پر کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام اینٹی کرپشن ملتان کی ٹیکنیکل برانچ نے(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)
تحقیقات شروع کردی تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر انیٹی کرپشن ملتان کو وہاڑی کے رہائشی میں درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سرکاری سکولز کی تعمیرات کے لیے اٹھارہ کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے لیکن ٹھیکیدار نے محکمہ بلڈنگ کے افسران کی ملی بھگت تعمیرات کا کام مکمل نہ کیا ایکسین نثار احمد اور ایس ڈی او محمد موسی نے ٹھکیدار کی سیکورٹی کیلئے جمع کرائی گئی رقم بھی واپس کردی جس کی وجہ سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا جس پر ڈائریکٹر انیٹی کرپشن نے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو اس معاملہ کی انکوائری کرے گی۔