ملتان،مختلف علاقوں میں پولیس آپریشن،متعدد جرائم پیشہ گرفتار

ملتان،مختلف علاقوں میں پولیس آپریشن،متعدد جرائم پیشہ گرفتار

  

ملتان(وقائع نگار)پولیس نے  جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کے دوران 05 منشیات فروش، 10 تیز رفتار، 01 غیر(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

 قانونی گیس ری فل،  19 اشتہاری مجرمان اور 09 رہائی یافتہ عادی مجرمان سمیت 44ملزمان گرفتار کر لئے ہیں پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزم شہباز سے 10 لیٹر شراب، پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم وسیم سے 01 لیٹر شراب، پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم شہزاد سے 140 لیٹر شراب، ملزم عمر فاروق سے 150 لیٹر شراب اور پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم شمشاد سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزم خادم حسین، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم محمد انصر، پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم حقنواز، ملزم محمد قاسم، پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے ملزم محمد راشد، پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم محمد یونس، محمد تنویر، پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزمان رشید، ملزم عبدالرحمان  اور محمد علی کو ون ویلنگ اور تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے  تھانہ مظفر آباد نے ملزم یوسف کو غیر قانونی گیس ریفنگ کرنے پر گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -