حکومت و عمران خان اداروں کو کمزور کر رہے ہیں‘ فائق شاہ

        حکومت و عمران خان اداروں کو کمزور کر رہے ہیں‘ فائق شاہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ حکومت اور عمران خان دونوں اداروں کو کمزور کر رہے ہیں، پوری قوم اداروں کے تحفظ کیلئے آگے بڑھے گی، یہ ذاتی مفادات کے لئے اداروں اور مذہب کا غلط استعمال کرتے ہیں، جو سنگین معاشرتی تباہی کا باعث ہوگا،انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی تباہی اور پارلیمان کے گریبانوں تک عوام کے ہاتھوں سے سبق سیکھیں، انتشار اور تقسیم بڑھے گی، عوام انصاف کیلئے ترس رہے ہیں کسی کو عوامی مشکلات کا خیال نہیں، محمد فائق شاہ نے کہا کاروبار میں مندی، ڈالر کی اڑان اور معاشی زوال خطرناک مستقبل کا اشارہ ہے دانش مندی کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو حالات کے ذمہ دار یہی سیاستدان ہوں گے یہ پارلیمنٹ کو چلانے، قانون سازی کرنے اور عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکے ہیں، فی الفور غیر جانبدار انتخابات کروا کر بحران سے نکلا جائے، محمد فائق شاہ نے ملکی صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں کو مل کر فیصلہ کرنا ہو گا، تفریق اور تقسیم معاشرتی زندگی کو تباہ کر دے گی، محمد فائق شاہ نے کارکنوں سے کہا کہ وہ اداروں کے تحفظ، حب الوطنی اور عوامی اختیار کیلئے پیغام گھر گھر پہنچائیں امن ترقی پارٹی ہی نوجوانوں کا مستقبل اور پاکستان کا روشن چہرہ بے، حقیقی جمہوریت لائے گی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -