پولیس کی کارروائی‘ لاکھوں مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد

 پولیس کی کارروائی‘ لاکھوں مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد

  

 ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)ڈیرہ ٹاون پولیس کی کھتی چیک پوسٹ پر کاروائی،کوئٹہ سے آنیوالی بس سے لاکھوں روپے کی مالیت کا نان کسٹم پیڈ ہیوی بائیکس کا متفرق سامان برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر حافظ محمد عدنان خان کی زیر قیادت ایس ایچ او ڈیرہ ٹاون مختیار حسین و نفری پولیس نے کھتی چیک پوسٹ پر پر نان کسٹم پیڈ اشیا کی سمگلنگ کے خلاف کامیاب کاروائی عمل میں لائی ہے۔ دوران ڈیوٹی ناکہ بندی کھتی چیک پوسٹ ایک بس نمبر LEC-2155جو کہ کوئٹہ سے آرہی تھی کو روکا گیا، گاڑی کو مشکوک پاکر گاڑی کی مکمل چیکنگ کی گئی تو گاڑی کے اندر سے خفیہ طور پر چھپائے گئے ہیوی بائیکس کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد ہوا ہے، جس کی مالیت تقریبا 12لاکھ روپے بتائی گئی۔ نان کسٹم پیڈ سامان کو موقع پر پولیس نے تحویل میں لے لیا اور بعدازاں ضروری قانوکاروائی کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -