گرمی میں اضافہ، حکومت کا ہاؤسنگ اسکیمزاور سوسائٹیز کے متعلق بڑا فیصلہ

گرمی میں اضافہ، حکومت کا ہاؤسنگ اسکیمزاور سوسائٹیز کے متعلق بڑا فیصلہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے گرمی میں اضافہ کے پیش نظر درخت نہ لگانے والی نئی ہاسنگ اسکیمز اور سوسائٹیز کو ماحولیاتی این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر ماحولیات سندھ اسماعیل راہو کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا,جس میں ڈی جی سیپا نعیم مغل اور دیگر افسران شریک ہوئے,اجلاس میں اسماعیل راہو نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں درخت لگانے والی نئی ہاسنگ اسکیمزکوہی ماحولیاتی این او سی دی جائے گی. اسماعیل راہو نے ڈی جی سیپا نعیم احمد مغل کو ہدایت دی کہ گرمی میں اضافے کے پیش نظر صوبے میں ہاسنگ اسکیمز کے لئے درخت لگانے کی نئی پالیسز بنائی جائے, نئی ہاسنگ اسکیمز کوتعمیرات شروع کرنے سے پہلے گرین بیلٹ کے لئے زمین مختص کرنی ہوگی. انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر کی ہاسنگ اسکیمز اور شاہراہوں پر متعلقہ اداروں سے ملکردرخت لگانے کی مہم شروع کی جائے جبکہ درخت کاٹنے والی مافیاز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے.اسماعیل راہو نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دنیا بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -