مسجد نبوی میں ہونے والا واقعہ افسوسناک ہے،حافظ احمد علی 

مسجد نبوی میں ہونے والا واقعہ افسوسناک ہے،حافظ احمد علی 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام (س)نے حکومت سے مسجد نبوی واقعے سے متعلق کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔ پیر کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (س)سندھ کے جنرل سیکرٹری حافظ احمد علی، مفتی حماد مدنی اور اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنما علامہ تاج حنفی نے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسجد نبوی میں ہونے والا واقعہ افسوسناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ معاملے میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن ہونا چاہیے جس کے لیے ضروری ہے کہ حکومت ایک کمیشن تشکیل دے۔ یہ مسئلہ کسی جماعت یا گروہ کا نہیں بلکہ تمام مسلمانوں کا یکساں مسئلہ ہے اور اس پر سب کو مل کر آواز اٹھانی چاہیے۔ اس طرح کے معاملات سے اسلام اور ملک کی بدنامی ہوتی ہے۔ ہم دیگر جماعتوں سے مشاورت میں ہیں ضرورت پڑی تو آئندہ کا لائحہ عمل بھی پیش کیا جائے گا۔ قائدین کا کہنا تھا کہ کرہ ارض پر مسجد حرام اور مسجد نبوی سے زیادہ مقدس مقام کوئی نہیں، چند شر پسند عناصر نے پاک سرزمین مسجد نبوی اور روضہ رسولؓ کے احاطے میں مکروہ اور غلیظ عمل کیا جو کسی صورت قابل قبول نہیں اس مکروہ عمل کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -