شیرگڑھ‘ بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے‘ 1 جاں بحق‘ ملزم گرفتار
شیرگڑھ(نامہ نگار)لوند خوڑ میں بچوں کی لڑائی میں بڑوں کی زبانی تکرار پر گولیاں چل گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جانحق لوند خوڑ پولیس نے مقتول کی بیوی کی رپورٹ پر ملزم خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا بروقت کاروائی پر اہلیان علاقہ کا ڈی پی او مردان اور ایس ایچ او لوندخوڑ کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لوند خوڑ کے نواحی علاقہ ماموں خا ن میں زاہد ولد شاد خان اور گل زادہ ولد لعل خان کے درمیان بچوں کی لڑائی پر زبانی تکرار ہوئی جس پر ملزم گل زادہ نے طیش میں آکر پستول سے زاہد پر فائرنگ گولیوں کی زد میں آکر زاہد ولد شاد خان سکنہ ماموں نے دم توڑ دیا لوند خوڑ پولیس نے مقتول کی بیوی مسما(س)کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف قتل۔کا مقدمہ درج کرکے فوری کاوائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا اور مزید تفتیش شروع کردی فوری اور بروقت کاروائی پر اہلیان علاقہ نے ڈی پی او مردان اور ایس ایچ او لوند خوڑ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے