پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائیگا‘ ظاہر شاہ طورو 

پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائیگا‘ ظاہر شاہ طورو 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک نصاف خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات و صوبائی ترجمان رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ظاہر شاہ طورو نے کہا  ہے کہ انصاف لائرز فورم کی طرف سے پارٹی قیادت کے ساتھ مشاورت کے بعد پشاور ہائیکورٹ بار کے انتخابات کے حوالے سے مشترکہ امیدوار کا اعلان کیا جائیگا آئی ایل ایف  نے پشاور ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں کسی بھی امیدوار کی حمایت کا اعلان نہیں کیا ہائیکورٹ بار کے انتخابات کے حوالے سے آئی ایل ایف کی مختلف وکلا تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے بار انتخابات کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے آئی ایل ایف اور معظم بٹ ایڈووکیٹ گروپ کے درمیان دو بار مذاکرات  ہوئے اس حوالے سے وزیر اعلی محمود خان کے ساتھ بھی معظم بٹ ایڈووکیٹ کی ایک عام ملاقات ہوئی تھی تاہم معظم بٹ ایڈووکیٹ سوشل میڈیا پر وزیر اعلی محمود خان کے ساتھ عام ملاقات کی تصاویر شیئر کرکے یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آئی ایل ایف نے معظم بٹ ایڈووکیٹ کو مشترکہ امیدوار نامزد کیا ہے وزیر اعلی محمود خان کے  ساتھ لی گئی تصاویر کو بطور ثبوت سوشل میڈیا پر شیئر کیا جارہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ترجمان کے مطابق آئی ایل ایف نے معظم بٹ ایڈووکیٹ کو مشترکہ امیدوار نامزد  نہیں کیا اور نہ ہی معظم بٹ ایڈووکیٹ کی حمایت کی گئی ہے وزیر اعلی محمود خان  آئی ایل ایف کے ا س قسم کے فیصلوں میں مداخلت نہیں کرتے  پارٹی ترجمان کے مطابق آئی ایل ایف پارٹی قیادت کی مشاورت کے بعد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لئے اپنے مشترکہ امیدوار کا اعلان کریگی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -