عبد الکریم کا چیمبر آف سمال ٹریڈرز وانڈسٹری کا دورہ 

عبد الکریم کا چیمبر آف سمال ٹریڈرز وانڈسٹری کا دورہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)معاون خصوصی صنعت و تجارت عبدالکریم خان  کے ہمراہ چیئرمین حسن داود،  وائس چیئرمین سید محمود کے پی بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ،  افتخار احمد مروت ڈائریکٹر جنرل انڈسٹری اینڈ کامرس، نعمان فیاض ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر سمال انڈسٹری نے  پشاور  چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اس موقع پر  پشاور چیمبر میں تاجروں سے ملاقات کی ملاقات میں چیمبر کے صدر خالد فاروق ملک، سابق صدر عدنان جیلیل، سیکرٹری خواجہ اکبر سیٹھی،   سینئر نائب صدر حاجی وحید خان، نائب صدر ایاز خان اور مرکزی تاجران خیبرپختونخواہ کے صدر ملک مہر الہی  موجود تھے پشاور چیمبر کے صدر خالد فاروق ملک  نے مشیر تجارت  کو مسائل کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کو فوری طور پر پچاس لاکھ تک گرانٹ دی جائے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے بلا سود قرضوں میں چھوٹے دکانداروں کے لیے جو اعلانات کیے گئے ہیں  متعلقہ بینک کے مطابق قرضہ جات اسکیم صرف مشینری اور اسمال انڈسٹری کے لیے ہیں جب کہ وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے چھوٹے تاجروں کے لئے بلاسود قرضوں کا اعلان کیا تھا۔ اس کے دیگر مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا،  صوبائی وزیر صنعت و تجارت عبدالکریم خان نے ان مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت راست بینکنگ کے ذریعے دو کروڑ روپے تک قرضہ دیا جا رہا ہے پہلی بار  12 ارب روپے کا ریکارڈ قرضہ دیا جارہا ہے صوبہ بھر میں 19 سمال انڈسٹریز قائم کی جارہی ہے جلوزئی سمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں چھوٹی انڈسٹریلسٹ کو 4 کنال تک انڈسٹری پلاٹ فراہم کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت تاجر فرینڈلی ہے تاجروں کے بنیادی مسائل کو حل کرنے صلاحیت رکھتی ہے خیبر پختونخوا بورڈ آف انویسمنٹ کے وائس چیئرمین انجینئر سید محمود خان نے کہا کہ چھوٹے تاجروں میں آگاہی ضروری ہے تمام کاروبار بطور سیکٹر بورڈ آف انویسمنٹ میں رجسٹرڈ کیا جائے گا پشاور سینٹرل ایشیاء اور افغانستان کا گیٹ وے ہے جون  کے آغاز میں   ایکسپو کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ملک بھر سے تاجر شرکت کرینگے۔