جماعت اسلامی ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے‘ صہیب کاکا خیل

جماعت اسلامی ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے‘ صہیب کاکا خیل

  

مردان (بیورورپورٹ)جے آئی یوتھ کے صوبائی صدر صہیب الدین کاکا خیل نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتاہے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا راز مدینے کی ریاست کے نظام میں مضمر ہے جو کہ حقیقی معنوں میں لوگوں کی زندگی تبدیل کرسکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں ضلعی یوتھ صدر کلیم باچہ کی رہائش گاہ پر جے آئی یوتھ ضلع مردان کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی مردان غلام رسول،نائب امراء ڈاکٹر عطاالرحمان، سعید اختر ایڈوکیٹ اورجنرل سیکرٹری مولانا فضل اللہ بھی موجود تھے۔صہیب الدین کاکا خیل نے کہاکہ پاکستان کی ترقی کا راز کلمہ طیبہ کی بنیاد پر مشتمل ہے جبکہ ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے واحد حل نظام مصطفیؐ کے نفاذ میں ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع مردان کے امیر غلام رسول نے خطاب نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کی امیدوں کا مرکز ہے ہم حکومت میں نہیں نظام بدلنے میں دلچسپی رکھتے ہیں یہ لوٹ کھسوٹ کا نظام زیادہ وقت قائم نہیں رہ سکتا، انہوں نے کہا کہ حکمران محلاتوں کے مکین ہیں ان کے بچے بیرون ملک مہنگے مہنگے اداروں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں جبکہ یہاں غریب کے بچوں کو تعلیم کے لیے اسکول کی چھت بھی دستیاب نہیں۔ جماعت اسلامی مردان کے نائب امیر و سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عطاالرحمان نے کہا کہ تحریک انصاف نام تو ریاست مدینہ کا لیتی رہی لیکن کام اس کے برعکس کیا۔ وفاقی شریعت عدالت نے سود کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست پرجو فیصلہ دیا ہے اس پر اگر عمل درآمد کیا جائے تو اس ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے پروگرام میں جے آئی یوتھ کی ضلعی و زونل کابینہ اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -