بنوں‘ زائد کرایہ وصول کرنے پر 3 ٹرانسپورٹر گرفتار

بنوں‘ زائد کرایہ وصول کرنے پر 3 ٹرانسپورٹر گرفتار

  

بنوں (نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز نے مسافروں سے زائد کرائے وصول کرنے والوں کو خوالات کی سیر کرادی،3مالکان کو گرفتار کرکے انکے خلاف ایف آئی آر درج کرادیئے تفصیلات کے مطابق بنوں بس اڈے سے زائد کرایہ وصول کرنے اور گاڑیوں کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے 3 مالکان کے خلاف ایف آئی درج کرکے گرفتار کیا گیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عطائاللہ خان، اور خیام ناصر نے روڈ پر گاڑیوں کو روک کر مسافروں سے کرایہ دریافت کیا پتہ چلنے پر زائد کرایہ وصول کرنے اور گاڑیوں کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے 3 مالکان کو موقع پر گرفتار کیا گیا، انہوں نے کہا کہ چیکنگ کا یہ سلسلہ جاری رہیگا اور جو بھی ڈرائیور مسافروں سے زائد کرایہ وصول کریگا انکی جگہ جیل ہوگی اور انہیں جرمانہ بھی کیا جائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -