بنوں‘ پولیس کی کارروائی‘ قتل کا ملزم چند گھنٹوں کے اندر گرفتار

بنوں‘ پولیس کی کارروائی‘ قتل کا ملزم چند گھنٹوں کے اندر گرفتار

  

بنوں (نمائندہ خصوصی)تھانہ ڈومیل پولیس کی پھرتیاں،قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم چند گھنٹوں بعد آلہ قتل سمیت گرفتار،آلہ قتل کی برآمدگی پر علیحدہ مقدمہ درج رجسٹر کرکے ملزم بند بحوالات تھانہ کیا گیاتفصیلات کے مطابق ملزم عنایت اللہ ولد زار خان سکنہ خوڑگئی ڈومیل نے مسمی دلبر اللہ ولد حیات اللہ سکنہ خوڑگئی ڈومیل پر بذریعہ اسلحہ آتشیں فائر کرکے شدید زخمی کیا۔ مجروح دلبر اللہ نے خود پولیس کو رپورٹ کرکے ملزم عنایت اللہ کے خلاف دعویداری کی۔ مجروح دلبر اللہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوا۔ ڈی پی او بنوں عمران شاہد کی طرف سے موصول شدہ ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ ڈومیل زمان شاہ خان معہ پارٹی پولیس نے سرکل ایس ڈی پی او صدر عمران اللہ خٹک کی قیادت میں ملزم عنایت اللہ کی گرفتاری کی سر توڑ کوشش شروع کی اور آخر کار ان کی محنت رنگ لاتے ہوئے ملزم عنایت اللہ کو ٹریس کرتے ہوئے دوران ناکہ بندی آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کرکے بند بحوالات تھانہ کیا۔ عوام نے پولیس کی اس بروقت اور کامیاب کارروائی کو بہت سراہا اور بنوں پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ملزم سے آلہ قتل پستول برآمد ہونے پر علیحدہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی خاطر انوسٹی گیشن سٹاف تھانہ ڈومیل حوالہ کیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ ڈومیل نے کہا کہ اگر عوام صحیح معنوں میں پولیس کا ساتھ دے تو جرائم پیشہ عناصر پولیس کی گرفتاری سے بچ نہیں سکتے۔ عوام کے تعاون سے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور جرائم کی بیخ کنی ممکن ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -