ڈیرہ‘ کلاچی پولیس کی کارروائی‘ 1 گرفتار‘ اڑھائی کلو چرس برآمد

ڈیرہ‘ کلاچی پولیس کی کارروائی‘ 1 گرفتار‘ اڑھائی کلو چرس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)کلاچی پولیس کا منشیات فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن، محلہ جعفر زئی کے رہائشی منشیات فروش کو اڑھائی کلو گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت کی جانب سے انسداد منشیات کاروائیوں اور منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کے تناظر میں کلاچی پولیس کے اے ایس آئی صادق کی قیادت میں کاروائی کے دوران کلاچی شہر کے محلہ جعفرزئی کے رہائشی منشیات فروش عصمت اللہ سے2500گرام چرس برآمد کرکے منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔