جنت البقیع میں مزارات کی تعمیر نو کی جائے‘ حامد موسوی

جنت البقیع میں مزارات کی تعمیر نو کی جائے‘ حامد موسوی

  

پاراچنار (نمائند ہ پاکستان) ٹی این ایف جے ضلع کرم کے رہنماؤں نے یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر جنت البقیع کے انہدام کی مذمت کی ہے اور اہل بیت اطہار، صحابہ کرام اور امہات المومنین کے مزارات کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا ہے  پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ حامد علی موسوی ضلع کرم کے ناظم الامور شبیر حسین طوری، صوبائی نائب صدر ماسٹر یوسف حسین، مولانا ابرار حسین، سید شمیم سید  اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ سعودی عرب کے سابق فرمانروا عبدلعزیز کے دور میں آٹھ شوال کو جنت البقیع میں مزارات مقدسہ مسمار کئے گئے جن میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیاری بیٹی حضرت بی بی فاطمتہ الزہرا اور صحابہ کرام اور اہلبیت اطہار کے مزارات شامل ہیں انہوں نے کہا کہ یہ مزارات شعائر اللہ ہیں جن کی حرمت از روئے قرآن ثابت ہے مگر افسوس کہ مشاہیر اسلام کے مزارات منہدم ہیں رہنماؤں نے کہا کہ جنت البقیع کی تعمیر کا مطالبہ بنیادی انسانی حقوق کا مسلہ ہے انہوں نے تمام انسانی حقوق کے علمبردار تنظیموں ارباب اختیار اور بالخصوص حکومت پاکستان سے ان مزارات کی عظمت رفتہ کی بحالی میں کردار ادا کرنے کی اپیل  کرتے ہوئے جنت البقیع میں مزارات کی فوری دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -