پشاور‘ اندرون شہر موٹر سائیکل چور گروہ کا سرغنہ گرفتار

پشاور‘ اندرون شہر موٹر سائیکل چور گروہ کا سرغنہ گرفتار

  

پشاور (کرائمز رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی نے اندرون شہر میں سرگرم موٹر سائیکل چور کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم منظم موٹر سائیکل چور گروہ کا سرغنہ ہے جو مسروقہ موٹر سائیکل کے انجن چیسز تبدیل کرنے کے بعد اونے پونے داموں فروخت کرنے میں ملوث ہے، ملزم پارٹس کی شکل میں بھی موٹر سائیکل فروخت کرتا تھ جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتو ں کا اعتراف کیا ہے جس کے قبضہ سے پانچ عدد مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے اصل مالکان کا سراغ لگایا جا رہا ہے، گرفتار ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ پشاور کے مقامی موٹر سائیکل مارکیٹ میں ایک مشکوک ملزم کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی تیمور سلیم نے فوری موقع پر پہنچ کر ملزم اسامہ ولد مرتضی کو گرفتار کر لیا جواندرون شہر کے علاقہ سرکی گیٹ کا رہائشی ہے، ملزم منظم موٹر سائیکل چور گروہ کا سرغنہ ہے جو اندرون شہر کے مختلف تجارتی اور رہائشی علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کرنے میں ملوث ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ملزم کے قبضہ سے پانچ عدد مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے اصل مالکان کا سراغ لگایا جا رہا ہے، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -