تخت بھائی، ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، ادویات کے 10دکانیں سیل کر دی 

  تخت بھائی، ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، ادویات کے 10دکانیں سیل کر دی 

  

        تخت بھائی(تحصیل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ عارف کی خصوصی ہدایات پر مشتبہ و غیر رجسٹرڈ شدہ ادویات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی ڈرگ کنٹرولر مردان کے ہمراہ مشترکہ کاروائی۔ ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ کا کہنا ہے کہ جعلی ادویات کا کاروبار کرنے والے انسانی زندگیوں کے دشمن ہیں، ایسے عناصر کے ساتھ آ  ہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گل نواز افریدی کی نگرانی میں ڈرگز انسپکٹرز ڈاکٹر صفی اللہ و عبدالروف نے تخت بھائی کے مختلف پلازوں میں مشتبہ،بین و غیر رجسٹرڈ شدہ ادویات کی فروخت کے خلاف مختلف میڈیکل سٹوروں کا معائنہ کیا، دوران معائنہ غیر رجسٹرڈ شدہ، مشتبہ و زائدالمعیاد  ادویات کی بڑی تعداد سرکاری تحویل میں لے لی گئیں۔تخت بھائی۔ اس دوران 10 دکانوں کو سیل کرتے ہوئے ادویات ڈرگز انسپکٹرز نے تحویل میں لیکر سیمپلز کو ٹیسٹنگ کیلئے DTL بھیج دئیے۔ انتظامیہ و ڈرگز کنڑرول کے افسران کا کہنا ہے کہ جعلی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت قانونی کاروائی و مکمل تفتیش کی جائیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -