نوشہرہ، پی پی کے پیر اسلم کے بھائی کے قتل کا ڈراپ سین

نوشہرہ، پی پی کے پیر اسلم کے بھائی کے قتل کا ڈراپ سین

  

        نوشہرہ (بیورورپورٹ) تھانہ رسالپور پولیس کے کامیاب تفتیش کی بدولت پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما پیر اسلم کے بھائی کے اندھے قتل کا معمہ حل۔بیوی نے منصوبے کے تحت عاشق اور اسکے ساتھی کے مدد سے قتل کیا۔مقتول کی بیوی گرفتار۔ملزمہ کا اعتراف جرم۔14-4-2022کو اُسامہ نادر ساکن رسالپور نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ وہ اور اُسکا چچا عابد جبران موٹرسائیکل پر گھر جا رہے تھے۔جب شیرین کوٹھے موٹروے کے قریب پہنچے تو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ہم پر فائرنگ کی۔جس سے میرا چچا عابد جبران لگ کر جانبحق ہوا۔عابد جبران پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما پیر اسلم کے بھائی تھے۔سیاسی بیک گروانڈ ہونے کی وجہ سے کیس کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا جانے لگا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے SP انوسٹی گیشن کی سربراہی میں عمران خان SHO رسالپور، انور خان OII اور ساجد اقبال ASI پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر اندھے قتل کو ٹریس کرکے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے اور اصل حقائق منظر عام پر لانے کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے موقع سے شواہد اکھٹے کرکے اپنی پیشہ ورانہ تفتیش کا آغاز کر دیا۔تفتیشی ٹیم نے مختلف زاویوں سے کیس کی تفتیش کی۔جیو فینسنگ،CDR اور اسکے علاوہ جدید ٹیکنالوجی سے پوری طرح استفادہ حاصل کیا گیا۔دوران تفتیش پولیس کو سائنسی خطوط کے ذریعے علم ہوا کہ قتل کرنے والوں کیساتھ مقتول کی بیوی کا مسلسل رابطہ تھا۔جس پر مقتول کی بیوی کو باقاعدہ طور پر شامل تفتیش کیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اُگل دیا۔ملزمہ کے مطابق اُسکے نذیر الحق کیساتھ تعلقات تھے اور دونوں شادی کرنا چاہ رہے تھے۔لیکن اُس کا شوہر راہ میں روکاوٹ تھا۔جس پر باقاعدہ طور پر منصوبہ بندی کرکے شوہر کو نذیر الحق کے ساتھی فرمان اللہ کے ذریعے قتل کیا۔سیاسی پس منظر ہونے کی وجہ سے ہمارا کام آسان ہوا اور وقوعہ کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا گیا۔ملزمہ کو مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا جہاں پر اُس نے اقرار جرم کر لیا۔معزز عدالت نے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بیھج دیا۔جبکہ باقی 02 ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دیکر گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے تفتیشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہترین تفتیشی افسران کیساتھ نوشہرہ کے تمام کیسسز کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں انشاء اللہ یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -