لطیف آفریدی کی امیدوار آئی ایل ایم غلام محی الدین کی حمایت 

لطیف آفریدی کی امیدوار آئی ایل ایم غلام محی الدین کی حمایت 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور ممتاز قانون دان عبد الطیف آفریدی ایڈووکیٹ نے پشاور ہائیکورٹ بار الیکشن میں اسلامک لائرز موومنٹ کے امیدوار جسٹس ریٹائرڈ غلام محی الدین ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کردیا جس سے ملک محی الدین ایڈووکیٹ کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی۔ گزشتہ روز سوشل میں پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں عبد الطیف آفریدی  ایڈووکیٹ عرف لالہ نے کہا کہ اس وقت وکلاء اور عدلیہ کو کئی مسائل کا سامنا ہے اور اس کے لیے مضبوط اور تگڑے امیدوار کی ضرورت ہے اور اس حوالے  سب سے مضبوط امیدوار جسٹس ریٹائرڈ ملک غلام محی الدین ایڈووکیٹ ہے  انہوں وکلاء برادری سے اپیل کی کہ وہ 14 تاریخ  کو ہو ہونے والے پشاور ہائیکورٹ بار الیکشن میں غلط فیصلہ نہ کریں اور ملک غلام محی الدین کے حق میں اپنی رائے کا استعمال کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -