اندرون شہر سرگرم ہیروئن فروش گرفتار‘ ہیروئن اور آئس گرفتار

اندرون شہر سرگرم ہیروئن فروش گرفتار‘ ہیروئن اور آئس گرفتار

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) تھانہ خان رازق شہید پولیس نے اندرون شہر میں سرگرم منشیات فروش گروہ کے خلاف کاروائی کی ہے، کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جو شہر کے مختلف شاہراہوں پر سرراہ منشیات استعمال کرنے والے افراد کو ٹوکن کی شکل میں ہیروئن سپلائی کرتے تھے، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کیدوران ہیروئن فروشی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے ٹوکن کی شکل میں پانچ سو گرام سے زائد ہیروئن اور دو سو گرام سے زائد آئس کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں  تفصیلات کے مطابق تھانہ خان رازق شہید پولیس نے اندرون شہر میں سرگرم منشیات فروش گروہ کے خلاف کاروائی کی ہے جس کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار دونوں ملزمان کا تعلق بھی اندرون شہر کے علاقوں سے ہے جو شہر کے مختلف علاقوں میں سرراہ ہیروئن استعمال کرنیو الے نشئی افراد کو ٹوکن کی شکل میں منشیات فراہم کرنے میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان میں راز محمد ولد آدم خان اور عرفان ولد باز محمد شامل ہیں جو ٹوکن کی شکل میں ہیروئن فروخت کرنے سمیت دیگر افرادکو بھی آئس وغیرہ سپلائی کرنے میں ملوث ہیں، دونوں ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیاہے جن کے قبضہ سے ٹوکن کی شکل میں پانچ سو گرام سے زائد ہیروئن اور دو سو گرام سے زائد آئس برآمد کر لی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -