نواحی علاقوں میں سرگرم چور گرفتار‘ اسلحہ برآمد

نواحی علاقوں میں سرگرم چور گرفتار‘ اسلحہ برآمد

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)افغان شہریوں پر مشتمل خطرناک چور گروہ کا سراغ لگا کر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، تینوں ملزمان نواحی علاقوں میں گھروں سے چوریاں کرنے میں ملوث ہیں جن کو شیخان خزانہ میں دوران واردات رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے، تینوں ملزمان رات کی تاریکی میں گھروں میں گھس کر چوریاں کرنے میں ملوث ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کیدوران شیخان خزانہ میں واردات کے دوران مالک مکان پر فائرنگ کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے جن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے جس کے دوران مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے  تفصیلات کے مطابق تھانہ خزانہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شیخان خزانہ کے ایک رہائشی گھر میں چند مسلح ملزمان چوری کی غرض سے گھس کر دوران واردات مزاحمت پر مالک مکان پر فائرنگ کر کے فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ خزانہ سلیم خلیل نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر ملزمان کے فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دھر لیا ہے جن کی شناخت تاج محمد ولد گل سید، جمشید ولد حیاء گل اور نور اللہ ولد راز محمد کے ناموں سے ہوئی ہے جن کا تعلق منظم چور گروہ سے ہے جو ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے، تینوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران نواحی علاقوں میں رات کی تاریکی میں گھروں سے چوریاں کرنے کا انکشاف کیا ہے جن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -