شہید صحافی نصر اللہ آفریدی کی گیارہویں برسی 

شہید صحافی نصر اللہ آفریدی کی گیارہویں برسی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باڑہ(نمائند ہ پا کستان) اس موقع پر سابق وزیر مملکت و قبائلی مشر ملک وارث خان آفریدی، ملک دین خیل قومی کونسل کے چیئرمین و صدر اے این پی باڑہ عبدالواحد آفریدی، لنڈی کوتل پریس کلب کے صدر مہراب آفریدی، پی پی پی کے شیر شاہ آفریدی، ولایت خان آفریدی اور جان ولی آفریدی، خیبر یونین پاکستان کے بازار گل آفریدی اور مرکزی سیکرٹری جنرل زاہد اللہ آفریدی، عوامی انقلابی لیگ کے مرکزی صدر عطاء اللہ آفریدی، ایس ایچ او تھانہ باڑہ سوالزر خان آفریدی اور سب انسپکٹر کفایت خان آفریدی، تحصیل دار باڑہ ریاض الحق، جرگہ پاکستان کے کنوینر عابد آفریدی اور ڈاکٹر عبدالواہاب آفریدی، اے این پی کے عرفان آفریدی، خدمت خلق کمیٹی شلوبر کے صدر ساجد خان آفریدی، انجمن تاجران باڑہ کے چیئرمین علی محمد آفریدی، سپیشل پرسن آرگنائزیشن کے چیئرمین ایاز آفریدی، ڈائریکٹر عثمانیہ ماڈل سکول حاجی محمد سمیت لنڈی کوتل پریس کلب کے سینئر صحافی ابراہیم شینواری، عبدالعظم شینواری، وحید اللہ آفریدی، علی شینواری، مدثر شاہ آفریدی اور ٹرائبل نیوز نیٹورک کے ڈائریکٹر سید نذیر آفریدی سمیت سیاسی و سماجی شخصیات، مقامی عمائدین، سٹوڈنٹس، تاجر برادری کے علاؤہ باڑہ پریس کلب کے صحافیوں نے شرکت کی۔ شہید کے فرزند فیض اللہ آفریدی نے خصوصی طور پر برسی میں شرکت کی۔ برسی کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید نصر اللہ آفریدی نہ صرف صحافتی بلکہ سماجی خدمات میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ شہید صحافی نصر اللہ آفریدی حقیقی معنوں میں اپنے علاقائی عوام کی آواز حکام بالا تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں دہشت گردی کے دوران ہر مکتبہ فکر کی طرح صحافیوں نے بھی بے شمار قربانیاں دی ہے۔ لیکن تاحال قبائلی اضلاع کے صحافی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ فلاحی اداروں کی نظروں سے اوجھل ہیں۔ زبانی اعلانات کے کے علاوہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی کام نہیں نہیں ہوسکا۔  اس موقع پر ضلع خیبر کے سینئر صحافیوں نے شہید کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نصر اللہ آفریدی ایک باصلاحیت اور نڈر صحافی تھے، شہید اپنے پیشے کے ساتھ بے حد مخلص تھے، انہوں  نے ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا۔ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ سینئر صحافیوں نے کہا کہ آج جس عمارت میں ہم یہ شہید نصراللہ کی برسی منا رہے ہیں یہ اس کی تعمیر بھی شہید نصر اللہ آفریدی کی مرہون منت سے ممکن ہوا ہے۔ تقریب کے آخر میں ضلع خیبر کے سینئر صحافیوں نے شہید نصر اللہ آفریدی کے فرزند فیض اللہ آفریدی کو باڑہ پریس کلب کی جانب سے شہید کے صحافتی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ بھی پیش کیا۔یاد رہے کہ آج سے گیارہ سال پہلے یعنی 10 مئی 2011 کو نصر اللہ آفریدی خیبر سپر مارکیٹ پشاور صدر میں کار بم دھماکہ میں شہید ہوگئے تھے۔