پی ٹی آئی کا آزادی نہیں غلامی مارچ ہے،اکبر ایس بابر

پی ٹی آئی کا آزادی نہیں غلامی مارچ ہے،اکبر ایس بابر

  

اسلام آباد(آئی این پی) اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ میر جعفر اور میر صادق وہ ہوتے ہیں جو آئین شکنی کرتے ہیں، عمران خان کہتے ہیں اپنی آخرت کو سنوارو، میرا سوال ہے کہ آپ کب اپنی آخرت سنواریں گے؟،خان صاحب آپ کے دورے میں ہزارہ کے بہن بھائیوں کو قتل کیا گیا، آپ اپنے گریبان میں جھانکیں، دوسروں کو نہ کہیں بلکہ آپ پہلے خود اپنی آخرت سنوارو۔الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق معلومات کا قابل بھروسہ ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں معلومات قابل تصدیق اور قابل بھروسہ نہیں ہیں ہمارے اوپر فارن فنڈنگ نہیں ممنوعہ فنڈنگ کا الزام ہے۔ فارن فنڈنگ وہ ہوتی ہے جو بیرون ملک حکومت سے لی جائے۔ کیس کی سماعت کے بعد اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس پر کل صبح 10بجے دوبارہ سماعت ہو گی اور ان کے دلائل کے بعد ہم اپنے جوابات کیلئے کچھ وقت لیں گے۔  عمران خان کا مارچ آزادی مارچ نہیں غلامی مارچ ہے اور آپ پہلے اپنی تحریک انصاف کی بادشاہت ختم کریں۔

اکبر ایس بابر

مزید :

پشاورصفحہ آخر -