نواز شریف کے بچے، جائیدا د اور کاروبار سب باہر ہے، اس سے شرمناک بات کوئی نہیں ملک کا سربراہ باہر جا کر قرضے مانگے: عمرا ن خان 

     نواز شریف کے بچے، جائیدا د اور کاروبار سب باہر ہے، اس سے شرمناک بات ...

  

          جہلم (مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) چیئرمین  پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم  عمران خان  نے کہا ہے کہ اس سے شرمناک بات کوئی نہیں کہ ملک کا سربراہ باہر جاکر قرضے مانگے، میں نے کہا تھا اقتدار سے نکلوں گا تو زیادہ خطرناک ہوں گا،  ادھر تو میں بند تھا سارا دن آفس میں رہ کر وزن بھی بڑھ گیا، انتظار میں تھا کہ عوام میں واپس جاؤں،شہبازشریف شرم کرو، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے،  ڈس انفو لیب نے پاکستانی فوج اور مجھے نشانہ بنایا،شریف کرپٹ خاندان کو مشرف نے باہر بھیجا تو معاہدہ کرکے بھیجا، شریف خاندان جھوٹ بولتا رہا کہ معاہدہ کرکے نہیں گئے،نواز شریف کے بچے، جائیداد اور کاروبار سب باہر ہے، شہبازشریف نے آتے ساتھ ہی کہا بھارت سے دوستی کرنا چاہتے ہیں، شہباز شریف جو تمہیں لے کر  آیا اس نے حکم دیا ہے کہ بھارت سے دوستی کرو، ساری قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے، بیس مئی کے بعد اسلام آباد کی طرف لوگوں کو دعوت دونگا ،جہاں 25 لاکھ لوگ آئیں گے، میں نے پہلے بیس لاکھ کا کہا تھا لیکن اب لوگوں کو جذبہ دیکھ کر لگتا ہے کہ اس سے بھی زیادہ لوگ اسلام آباد کی طرف آئینگے، چیری بلاسم کا بڑا بھائی اور اس کی بیٹی فوج کو برا بھلا کہتے ہیں اور یہ بوٹ پالش کرتا ہے۔ انہوں نے اچھا کمبینیشن بنا رکھا ہے بڑا بھائی باہر جا کر فوج کو برا بھلا کہتا ہے ، چھوٹا بھائی یہ بیٹھ کر بوٹ پالش کرتا ہے،شہباز شریف مجھ پر الزام لگانے کے بجائے شرم کرو تم میر جعفر ہو۔۔ وہ  منگل کو جہلم میں  پی ٹی آئی کے زیر اہتمام بڑے جلسہ عام  سے خطاب کر رہے تھے جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے کہا تھا اقتدار سے نکلوں گا تو زیادہ خطرناک ہوں گا،  ادھر تو میں بند تھا سارا دن آفس میں رہ کر وزن بھی بڑھ گیا، انتظار میں تھا کہ عوام میں واپس جاؤں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈس انفو لیب نے پاکستانی فوج اور مجھے نشانہ بنایا، جہلم میں لوگ  بڑی تعداد میں آئے،سارے مل کر بھی تحریک انصاف کے مقابلے میں مینار پاکستان پر چھوٹا سا بھی جلسہ نہ کرسکے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ  شہبازشریف شرم کرو، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، شریف کرپٹ خاندان کو مشرف نے باہر بھیجا تو معاہدہ کرکے بھیجا، شریف خاندان جھوٹ بولتا رہا کہ معاہدہ کرکے نہیں گئے،نواز شریف کے بچے، جائیداد اور کاروبار سب باہر ہے، شہبازشریف نے آتے ساتھ ہی کہا بھارت سے دوستی کرنا چاہتے ہیں، شہباز شریف جو تمھیں لے کر  آیا اس نے حکم دیا ہے کہ بھارت سے دوستی کرو۔ان کا کہنا تھا کہ  میرا سوال ہے کس نے اس ملک کو مقروض کیا، کس نے اس ملک کا پیسا چوری کرکے باہر بھجوایا، یہ ڈاکو یہاں سے پیسا چوری کرے باہر بھجواتے ہیں،قوم اکھٹی ہوجاتی ہے تو کوئی مشکل نہیں رہتی،اس سے شرمناک بات کوئی نہیں کہ ملک کا سربراہ باہر جاکر قرضے مانگے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ملکوں میں بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ ساری قوم اکٹھی ہوجائے اور ساری قوم فیصلہ کرے کہ اب ہم نے اپنی آزادی کی جنگ لڑنی ہے۔ اب قوم ایک ہو چکی ہے اور اپنی خودداری کے لئے کھڑی ہو چکی ہے۔ پاکستان میں پہلے کبھی اتنے بڑے جلسے نہیں دیکھے جو اب تحریک انصاف کے جلسے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باہر سے سازش ہوئی اورامریکی انڈر سیکرٹری ڈونلڈلو نے پاکستانی سفیر کو بلا کر تکبر میں حکم دیتا ہے کہ اگر عمران خان کو عدم اعتماد سے نہ ہٹایا تو پاکستان کے اوپر بڑا مشکل وقت آئے گا۔ جب کہ عمران خان کو ہٹا دیا اور چیری بلاسم کو لائے تو سب کچھ معاف کردیا جائے گا۔ اس کے بعد ساری سازش ہوتی ہے یہاں کے میر جعفر اور میر صادق اس میں شرکت کرتے ہیں اور بیس کروڑ کے منتخب وزیر اعظم کو نکالا جاتا ہے  اور ملک کی اصل توہین اس وقت کی جاتی ہے جب ملک کو تیس سال سے لوٹنے والے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو مسلط کیا جاتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ میں اللہ پاک کا شکر اداکرتا ہوں کہ اس نے تحریک انصاف پر کرم کیا اور ساری قوم کی غیرت کو جگا دیا، بیدار کر دیا جو قوم کلمے کے نعرے پر بنی تھی اس کی خوداری اور غیرت کو جگا دیا کیونکہ ملک کی خودداری اور غیرت کو کرپٹ لوگوں نے ختم کر دیا تھا۔ باہر کی قوتوں کے سامنے گھٹنے ٹیکے، ڈیکٹیشن لی اور یہ سب اس لئے کیا کیونکہ خود ان میں غیرت نہیں تھی اور انہوں نے قوم کی غیرت کو بھی نقصان پہنچایا اس پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے قوم کو جگا دیا۔ میں 26 سال سے قوم کی خوداری کو بیدار کرنے کی کوشش کر رہا تھا  جب کہ بانیان پاکستان کے لئے کی بھی ساری کوششیں بھی خوداری کے لئے تھی۔ علامہ اقبال کی بھی ساری شاعری اس قوم میں خودداری اور غیرت کو بیدار کرنے کے لئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب چیری بلاسم  بوٹ پالش کو اوپر بٹھایا تو قوم کی خوداری جاگ گئی آج پاکستان کو ایک قوم بنتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ فصل الرحمان کودینی بندہ سمجھتا تھا اور خیال تھا کہ وہ آکر تعلیم کی وزارت وغیرہ لے گا لیکن اس نے مواصلات کی وزارت لی جس میں سڑکیں بنانا ہوتی ہیں اور وہ اس نے اس لئے لی کہ پیسہ بنایا جا سکے۔ موجودہ چوروں کی کابینہ میں 60 فیصد لوگ ضمانتوں پر ہیں کسی نے 18 قتل کیے ہوئے ہیں، شریف خاندان نے 40 ارب کا حساب دینا ہے اور آصف زرداری نے اربوں روپے کے فیک اکاؤنٹ کیس میں حساب دینا ہے  جس میں ماڈل آیان علی کے لئے بھی پیسے جا رہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ مفرور سزا یافتہ، جھوٹ بول کر بھاگنے والا، اربوں روپے کی جائیداد پر لندن میں رہنے والا، ساری کابینہ کو لندن میں بلا لیا ہے اور یہ سارے قوم کے پیسوں پر لندن جا کر مفرور صاحب کو ملیں گے اور ان سے ہدایات لیں گے اس سے بڑھ کر پاکستانی قوم کی توہین کیا ہو سکتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ساری قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے۔ بیس مئی کے بعد اسلام آباد کی طرف لوگوں کو دعوت دونگا۔ جہاں 25 لاکھ لوگ آئیں گے۔ میں نے پہلے بیس لاکھ کا کہا تھا لیکن اب لوگوں کو جذبہ دیکھ کر لگتا ہے کہ اس سے بھی زیادہ لوگ اسلام آباد کی طرف آئینگے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ چیری بلاسم کا بڑا بھائی اور اس کی بیٹی فوج کو برا بھلا کہتے ہیں اور یہ بوٹ پالش کرتا ہے۔ انہوں نے اچھا کمبینیشن بنا رکھا ہے بڑا بھائی باہر جا کر فوج کو برا بھلا کہتا ہے۔ چھوٹا بھائی یہ بیٹھ کر بوٹ پالش کرتا ہے۔ شہباز شریف مجھ پر الزام لگانے کے بجائے شرم کرو تم میر جعفر ہو۔

  عمران خان  

مزید :

صفحہ اول -