7صحافی ہماری لسٹ پر ہیں وقت آنے پرٹھیک کردینگے، فواد چوہدری کی دھمکی 

  7صحافی ہماری لسٹ پر ہیں وقت آنے پرٹھیک کردینگے، فواد چوہدری کی دھمکی 

  

اسلام آ باد (نیوزایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سات صحافی ایف آئی اے کیلئے کٹھ پتلی کا کردارادا کررہے ہیں، یہ ایف آئی اے کوتمام معلومات دے رہے ہیں، یہ ہماری لسٹ پر ہیں، وقت آنے پرٹھیک کردینگے۔ سابق وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ  حکومت مزید رہی توملک سول وارکی طرف چلا جائے گا، ہمارے پاس دوآپشن ہیں، الیکشن کرا لیں یا سری لنکا کے ماڈل کو اپنا لیں، فوادنے کہا کہ 20مئی کے بعدعمران خان لانگ مارچ کی کال دیں گے، لاکھوں لوگ اسلام آباد کا رخ کریں گے، عدالتیں 24گھنٹے بیٹھ کربحران سے نکالیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن لاپرواہی سے منحرف ارکان کی سماعت ملتوی کررہا ہے، جس طرح کے حالات ہیں اس سے ملک کونقصان ہوگا، حکومت مزید رہی توملک سول وارکی طرف چلا جائے گا، سول وارسے بچنے کیلئے نئے انتخاب کا جلد ازجلد اعلان کیا جائے۔ فواد نے کہا ہے کہ بد نصیبی ہے کہ مفرور شخص نواز شریف لند ن میں کابینہ کو طلب کررہا ہے۔ یہ المیہ ہے کہ لند ن میں بیٹھ کر پاکستان کے فیصلے کئے جارہے ہیں ہم لندن میں پاکستان کی فیصلے کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔ملک کا سب سے بڑا صوبہ بحران کا شکار ہے۔ اس وقت آئینی، انتظامی اور سیاسی بحران کا سامنا ہے۔ یہ بنیادی طور پر اپنے مقدمات سے جان چھڑانے کیلئے جمع ہورہے ہیں۔ 

فواد

مزید :

صفحہ اول -