عامر لیاقت ہر وقت کوکین کے نشے میں رہتے تھے، دانیہ شاہ

  عامر لیاقت ہر وقت کوکین کے نشے میں رہتے تھے، دانیہ شاہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے ایم این اے عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ نے کہا ہے کہ عامر لیاقت کے بقول انہیں نشے پر طوبی نے لگا یا، وہ ہر وقت کوکین کے نشے میں رہتا تھا اور مجھے بھی نشے کرنے کا کہتے  اور دھمکیاں دیتے کہ اگر نشہ نہ کیا تو چھوڑ دوں گا، میں بھی اس کے سامنے نشہ کرنے کی ایکٹنگ کرتی تھی۔ ایک انٹر ویو میں دانیہ شاہ نے بتا یا کہ عامر لیاقت نے شادی کے دوسرے دن سے تشدد کرنا شروع کردیا تھا لیکن میری والدہ اور گھروالوں نے مجھے سمجھا یا تھا کہ رشتہ نبھاو، وہ ٹھیک ہو جائے گا، میں نے رشتہ نبھانے کے لیے پوری کوشش کی۔عمران خان سے ملاقات کے سوال پر دانیہ شاہ نے کہا کہ عمران خان نے عامر لیاقت کو کہا تھا کہ مجھے تمہارا تو پتہ ہے لیکن یہ لڑکی شریف ہے اس کا خیال رکھنا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے عامر لیاقت نے کوئی گاڑی نہیں دی اور نہ ہی میں ان سے کچھ لینا چاہتی ہوں،مجھے بس طلاق چاہیے۔

دانیہ شاہ

مزید :

صفحہ اول -